حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے

 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کا رضائے الہی سے کراچی میں انتقال ہوگیا ہے. کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان کے مطابق مرحومہ برین ہیمریج کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر صاحب پگارا نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حُر جماعت کے ارکان اور دیگر سوگواران سے اپنےگھروں میں رہ کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج (بروزجمعہ) اور تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوگی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی

بلندیکے لیے دعا کی۔


Post a Comment

Thanks for your Comment

Previous Post Next Post

Indian Posts Office

Author Site