76 اننگز میں زیادہ ون ڈے رنز، بابراعظم نے ویرات کوہلی، سر ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

 

 قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 76 اننگز میں زیادہ ون ڈے رنز سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اوپنر فخرزمان 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں 9 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم نے کریز سنبھال لی اور امام الحق کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں سکور آگے بڑھایا۔
دونوں بلے بازوں نے شاندار شراکت کے دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 104 گیندوں پر سنچری مکمل کی،انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے ،وہ 103 رنز بنا کر نارٹجے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، یہ بابراعظم کے ون ڈے کیریئر 
کی 13 ویں سنچری تھی۔
وہ 76 اننگز میں زیادہ رنز سکور کرنے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں، بابراعظم اب تک 78 میچز کی 76 اننگز میں 56.66 کی اوسط سے 3683 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 13 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

76 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 3734 رنز سکور کیے تھے، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 76 اننگز میں 3547 رنز کے ساتھ تیسرے، لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز 3502 رنز بنا کر چوتھے جب کہ کیوی کپتان کین ولیمسن 3269 رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔یاد رہے کہ بابراعظم کم ترین اننگز(76) میں 13سنچریاں سکور کرنیوالے دنیا کے پہلے بلے باز بھی ہیں ، بابراعظم سے قبل سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے 83 اننگز کھیل کر 13 سنچریاں بنائی تھیں ، اس فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 86،86 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 91 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں

Post a Comment

Thanks for your Comment

Previous Post Next Post

Indian Posts Office

Author Site