عمران خان نے بھی مودی کو جوابی خط لکھ دیا

 

اطلاعات کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط بحال کرنے کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب بھیج دیا ہے،  جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان امن و دوستی کے لیے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور کے حل پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر عمراں خان کے نام ایک خط میں انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔  عمران خان نے اسی خط کا جواب بھیجاہے۔

خط میں کیا ہے؟

عمران خان لکھتے ہیں، ''یوم پاکستان کے موقع پر بھیجے گئے خط کے لیے میں آپ (مودی) کا شکر گزار ہوں۔ یہ دن پاکستانی عوام اپنے ان بانیوں کی بصیرت اور ذہانت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مناتے ہیں، جنہوں نے ایک ایسی آزاد اور خود مختار ریاست کا خواب دیکھا جہاں لوگ آزادانہ طور پر رہتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا سکتے ہیں۔'' 

عمران خانے مزید کہا، ''پاکستان کے لوگ بھی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔ اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور استحکام بھارت اور پاکستان کے مابین، خاص طور پر تنازعہ جموں و کشمیر، سمیت تمام تصفیہ طلب امور کے حل سے ہی مشروط ہے۔'' 

Post a Comment

Thanks for your Comment

Previous Post Next Post

Indian Posts Office

Author Site